Sadaat DawaKhana®

Hakeem Syed Izhar-ul-Haq Tirmizi

Qabz / Constipation

دائمی قبض کا علاج

دیر ہضم اور قابض غذاؤں کا بکثرت استعمال کھانے میں بے قاعدگی اور آرام طلبی کی عادت قبض کا سبب بنتی ہے، اس کے علاوہ جو لوگ عادتاً جلاب لیتے رہتے ہیں انہیں بھی دائمی قبض کا عارضہ لاحق ہو جاتا ہے، ان عوامل سے معدہ اور آنتوں میں خشکی ہو کر قبض کی بیماری پیدا ہوتی ہے

قبض آنتوں کی کمزوری اور سستی کی علامت ہے جس کی وجہ سے پاخانہ سخت آتا ہے اور بعض صورتوں میں مقعد کا گوشت چھل جاتا ہے اور خون آنے لگتا ہے، ایسے مریضوں کو کئی کئی دن رفع حاجت نہیں ہوتی جس وجہ سے سر چکراتا ہے، پیٹ میں ہلکا ہلکا درد اور بوجھ محسوس ہوتا ہے، طبیعت بے چین رہتی ہے، بدبو اور ریح بکثرت رہتی ہے، اگر ریح خارج نہ ہو تو پیٹ پھول جاتا ہے، بھوک کم ہو جاتی ہے، قبض اگر مستحکم ہو جائے تو جوڑوں کا درد، معدہ و جگر کی خرابی، جلدی امراض، اور بواسیر جیسی خطرناک بیماریاں جنم لے سکتی ہیں، اسی وجہ سے طب یونانی میں قبض کو ام الامراض یعنی بیماریوں کی ماں قرار دیا گیا ہے

ہماری ادویات

معدہ کے امراض، بدہضمی، تیزابیت، معدہ کی کمزوری، السر، ورم، معدہ اور انتڑیوں کی گرمی و خشکی، قبض، گیس، بواسیر وغیرہ جیسے امراض کا علاج ہم خالص جڑی بوٹیوں کے مرکبات سے تیار کردہ مختلف ہربل ادویات سے کرتے ہیں، ہماری ادویات قدرتی ہونے کی وجہ سے مضر صحت اثرات سے پاک ہیں بلکہ نظام انہضام کو تقویت بخشتے ہوئے ہماری ادویات معدہ میں پہلے سے موجود سائیڈ افیکٹس کا خاتمہ کرتی ہیں

پاکستان میں کہیں بھی ہماری ادویات بذریعہ کوریئر سروس حاصل کرنے کے لئے ہمارے فون نمبر پر رابطہ کیجئے

03130070006

سادات دواخانہ رجسٹرڈ حکومت پاکستان