Sadaat DawaKhana®

Hakeem Syed Izhar-ul-Haq Tirmizi

Meda K Amraz

Stomach Disorders

 معدہ کے امراض

انسانی جسم ایک خودکار مشین ہے، قدرت نے اسے اس طرز پر بنایا ہے کہ ہر عضو اپنا کردار اور کام اپنی حدود میں بغیر کسی مزاحمت کے کرتا ہے، جب انسان اپنی غلطی، غفلت یا مسائل کی وجہ سے جسم کی ضروریات کے مطابق ان اعضا کا خیال نہیں رکھتا تو پریشانیاں اور بیماریاں جنم لیتی ہیں

معدہ انسانی جسم کا ایک اہم حصّہ ہے، انسانی جسم میں توانائی، حرکت اور نشونما کی بنیادیں اسی میں ہوتی ہیں، انسان جو کچھ کھاتا ہے، اسے کھا کر چبانا، ہضم کرنا اور پھر اسے انسانی جسم کا حصّہ بنانا، یہ سب کام معدہ اور اس کے معاون اعضا ہی کرتے ہیں، نشاستے، لحمیات، حیاتین اور معدنیات انسان کی خوراک کا حصّہ ہیں، ان اجزا کا تقریبا ایک فیصد ہی استمعال ہوتا ہے اور باقی ناقابل ہضم اجزا معدہ جسم سے خارج کر دیتا ہے، خوراک ہضم کرنے میں لعاب کا اہم کردار ہوتا ہے، اگر لعاب ٹھیک نہ ہو تو نظام انہضام میں خرابیاں پیدا ہو جاتی ہیں

انسانی نظام انہضام

معدہ کی تکالیف میں عام طور پر معدہ کا ورم، نظام ہضم کی خرابیاں، بھوک نہ لگنا، پیٹ میں گیس، تبخیر، شدید گرمی اور خشکی کی وجہ سے انتڑیوں کا سکڑ جانا اور السر یعنی معدہ کا زخم وغیرہ شامل ہیں، معدہ کا ورم جب بڑھ جائے تو معدہ کا داخلی حصّہ اور دیواریں سرخ اور سوجی ہوئی حالت میں تبدیل ہو جاتی ہیں، اس سے معدہ کا درد، قے، متلی اور سینہ کی جلن سمیت کئی پریشان کن علامات کا ظہور ہوتا رہتا ہے

معدہ کی ان بیماریوں کی وجہ سے انسان کا پورا جسم متاثر ہوتا ہے اور مزید کئی بیماریوں کے اسباب پیدا ہوتے ہیں، سر کا درد، آدھے سر کا درد، نظر کی کمزوری، جگر کا تازہ خون کی پیدائش روک دینا، ہڈیوں کا درد، گردوں میں درد اور امراض، وزن میں کمی، مردوں میں کثرت احتلام اور جریان، مردانہ کمزوری، خواتین میں لیکوریا اور ماہواری کی خرابیاں، نیند کا متاثر ہوتا، ذہنی دباؤ اور انتشار، ہیپاٹائٹس، ہائی بلڈ پریشر، دل کے کئی امراض، مزاج میں تلخی، بیچینی اور چڑچڑاپن، جسم کا گرم رہنا یا ہاتھ پاؤں میں جلن، یہ سب وہ مسائل ہیں جن کا بالواسطہ یا بلاواسطہ معدہ سے لازمی تعلق ہے

معدہ کی بیماریوں میں معدہ کا ورم اور السر نمایاں ہیں، اس کی بنیادی وجہ فاسٹ فوڈ، زیادہ تیل والے اور گرم تاثیر والے کھانے، بازاری اچاری کھانے، سیگرٹ نوشی، شراب و الکوحل کا استمال، بروقت نہ کھانا یا بہت زیادہ کھانا، جنسی عمل کی زیادتی، غذائی کمی یا لازمی غذائی اجزاء کا جذب نہ ہونا، اینٹی بائیوٹک ادویات کا زیادہ یا غلط استمعال اور تفکرات کے علاوہ صدمات بھی ورم یا السر پیدا کرتے ہیں

السر کی متعدد اقسام جلد کی بیماری کا سبب بن سکتی ہیں یا بدیر کینسر میں تبدیل ہو سکتی ہیں کیونکہ اس کی سب سے بڑی خرابی یہ ہے کہ بر وقت علاج نہ ہونے پر یہ پھٹ جاتا ہے، عام طور پر مریض کو اس کا احساس اس وقت ہوتا ہے جب قے کے ساتھ خون آنا شروع ہو جاتا ہے، اس کے پھٹنے میں سیگرٹ اور شراب نوشی اور دافع درد ادویات کا اہم کردار ہوتا ہے، ان میں سے کوئی بھی علامت وقت پر علاج نہ کرنے یا لاپرواہی سے جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے

ہماری ادویات

معدہ کے امراض، بدہضمی، تیزابیت، معدہ کی کمزوری، السر، ورم، معدہ اور انتڑیوں کی گرمی و خشکی، قبض، گیس، بواسیر وغیرہ جیسے امراض کا علاج ہم خالص جڑی بوٹیوں کے مرکبات سے تیار کردہ مختلف ہربل ادویات سے کرتے ہیں، ہماری ادویات قدرتی ہونے کی وجہ سے مضر صحت اثرات سے پاک ہیں بلکہ نظام انہضام کو تقویت بخشتے ہوئے ہماری ادویات معدہ میں پہلے سے موجود سائیڈ افیکٹس کا خاتمہ کرتی ہیں

پاکستان میں کہیں بھی ہماری ادویات بذریعہ کوریئر سروس حاصل کرنے کے لئے ہمارے فون نمبر پر رابطہ کیجئے

سادات دواخانہ رجسٹرڈ حکومت پاکستان

Advertisements