Sadaat DawaKhana®

Hakeem Syed Izhar-ul-Haq Tirmizi

Jaryan

جریان کا علاج

جریان کے لغوی معنی جاری ہونے کے ہیں، مجامعت کے سوا بلا ارادہ و خواہش سیمن کی رطوبت کے جاری ہونے کا نام جریان ہے، اس مرض میں معمولی شہوانی خیال یا قبض کی صورت میں یا بغیر قبض کے بھی بلا ارادہ اور بعض اوقات پیشاب سے پہلے یا بعد میں عضو مخصوص سے رطوبت خارج ہوتی رہتی ہے

اس مرض کے ابتدائی دنوں میں پیشاب کی نالی میں ورم پیدا ہوتا ہے اور اس میں خارش، گدگدی یا جلن ہونے لگتی ہے، پیشاب سوزش اور جلن کے ساتھ آنے لگتا ہے، اس کے بعد رطوبت خارج ہوتی ہے جو شروع میں رقیق اور ہلکی نیلگوں ہوتی ہے، یہ مرض کا پہلا درجہ ہے، یہ حالت عام طور پر تین سے چار روز تک رہتی ہے

اس کے بعد غلیظ اور زرد رنگ کی رطوبت زیادہ مقدار میں خارج ہوتی ہے اور دیگر عوارض شدید ہوتے ہیں یعنی پیشاب کرتے وقت سوزش اور درد شدید ہوتا ہے، عضو مخصوص کے کنارے پر ورم بڑھ جاتا ہے کمر اور کولہو میں تناؤ کے ساتھ درد ہونے لگتا ہے اور ساتھ ہی تمام نظام بدن میں خلل آ جاتا ہے اور بخار لاحق ہو جاتا ہے، عام طور پر قبض رہتا ہے اور بھوک کم ہو جاتی ہے، عضو مخصوص متورم ہو کر ایسا دردناک ہو جاتا ہے کہ کپڑا لگنے سے بھی دکھنے لگتا ہے اس قسم کی تکلیف عام طور پر دو سے تین ہفتہ تک رہتی ہے

اگر ابتدا ہی سے مناسب علاج کیا جائے تو جملہ عوارض دور ہو جاتے ہیں اور قطعی آرام آ جاتا ہے لیکن باقاعدہ یا مناسب علاج نہ کیا جائے یا بد پرہیزی ہو جائے تو اس صورت میں ورم عضو مخصوص کے پچھلے تنگ حصے تک پہنچ جاتا ہے جو کہ ایک خطرناک صورت حال ہے اور ایسی حالت میں علاج مشکل ہو جاتا ہے، بار بار تھوڑا تھوڑا پیشاب یا رطوبت نہایت جلن اور درد کے ساتھ آتی رہتی ہے جس میں کسی قدر خون کی آمیزش بھی ہوتی ہے اور بدن میں زیادہ کمزوری اور جوڑوں میں شدید درد ہونے لگتا ہے

جریان کی وجوہات
فاحشہ، لیکوریا کے مرض میں مبتلا یا عورت کے ساتھ مخصوص دنوں میں جنسی تعلقات، غیر فطرتی جنسی تعلقات یعنی ہم جنس پرستی، مشت زنی، کثرت زنا، کثرت احتلام، قبض، تیزابیت، معدہ یا گردوں کے امراض

غذائی پرہیز
انڈا، مرغی، مچھلی، ہر قسم کے گوشت، پالک، زیادہ تلی ہوئی اور زیادہ مرچ مصالے والی غذا سے مکمل پرہیز کریں، دودھ، دہی، سبزیوں اور پھلوں کا استعمال زیادہ کریں

جریان کا علاج

جریان، مثانہ کی گرمی و کمزوری، مردانہ کمزوری اور سپرمز کی کمی کا مکمل ہربل علاج ہم خالص قدرتی اجزاء سے تیار کی جانے والی ادویات سے کرتے ہیں

پاکستان میں کہیں بھی ہماری ادویات بذریعہ کوریئر سروس حاصل کرنے کے لئے ہمارے فون نمبر پر رابطہ کیجئے

03130070006

سادات دواخانہ رجسٹرڈ حکومت پاکستان