Sadaat DawaKhana®

Hakeem Syed Izhar-ul-Haq Tirmizi

Hepatitis

ہیپاٹائٹس کا علاج

ہیپاٹائٹس ایک ایسی بیماری ہے جس سے جگر کو نقصان پہنچتا ہے، ہیپاٹائٹس کی کئی اقسام میں سے ہیپاٹائٹس اے، بی اور سی عام طور پر پائی جاتی ہیں، ہیپاٹائٹس اے ایک تیز اور شدت سے اثر انداز ہونے والا انفیکشن ہے اور یہ عام طور پر کسی دوائی کے بغیر ہی ٹھیک ہو جاتا ہے، ہیپاٹائٹس بی اور سی کی وجہ سے جگر میں لمبے عرصے تک انفیکشن رہتا ہے اور اسے شدید نقصان پہنچا سکتا ہے

ہیپاٹائٹس کا پھیلاؤ
ہیپاٹائٹس انتہائی موذی اور جان لیوا مرض ہے، اس سے بچاؤ بے حد ضروری ہے، اس کا پھیلاؤ بھی ایڈز کی طرح ہوتا ہے، ہیپاٹائٹس کا وائرس ایک انسان سے دوسرے انسان میں مختلف ذرائع سے منتقل ہوتا ہے تاہم اس کے پھیلاؤ کا سب سے بڑا ذریعہ انتقال خون، استمعال شدہ سرنج، حجام کے استمعال شدہ اوزار اور جنسی تعلقات ہیں

ہیپاٹائٹس اے
ہیپاٹائٹس اے کا وائرس مریضوں کے فضلات میں پایا جاتا ہے، اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے واش روم استمعال کرنے کے بعد ہاتھوں کو اچھی طرح دھو لینا چاہیے کیونکہ باظاہر صاف ستھرا نظر آنے والا انسان بھی اس وائرس کے پھیلاؤ کا سبب بن سکتا ہے

ہیپاٹائٹس بی اور سی
ہیپاٹائٹس بی اور سی کا وائرس خون اور انسانی جسم کی کچھ مخصوص رطوبتوں میں پایا جاتا ہے، یہ مرض عام طور پر مریض کے ساتھ جنسی تعلقات اور انتقال خون سے پھیلتا ہے، اس کے علاوہ یہ مرض نومولود بچے کو پیدائش کے وقت اس کی والدہ سے بھی منتقل ہو سکتا ہے جو ہیپاٹائٹس بی یا سی کی مریضہ ہو، ہیپاٹائٹس بی یا سی کی علامات میں عام طور پر بھوک کا نہ لگنا، تھکاوٹ کا احساس، جلد اور آنکھوں میں پیلا پن، پٹھوں، جوڑوں، جگر اور معدے کا درد شامل ہے، اگر اس مرض کا بروقت علاج نہ کیا جائے تو اس سے جگر کا کینسر بھی ہو سکتا ہے بلکہ یہ ہلاکت کا سبب بھی بن سکتا ہے

غذائی پرہیز
انڈا، مرغی، مچھلی، ہر قسم کے گوشت، پالک، زیادہ تلی ہوئی اور زیادہ مرچ مصالے والی غذا سے مکمل پرہیز کریں، دودھ، دہی، سبزیوں اور پھلوں کا استعمال زیادہ کریں

ہماری ادویات

ہم کسی بھی قسم کے ہیپاٹائٹس اور جگر و معدہ کے امراض کے مکمل ہربل علاج مختلف اور پرتاثیر جڑی بوٹیوں کے مرکبات سے تیار کردہ ادویات سے کرتے ہیں اور اللہ عزوجل کے فضل و کرم سے ہماری ادویات قدرتی اجزاء پر مشتمل ہونے کی وجہ سے مضر صحت اثرات سے پاک ہوتی ہے

پاکستان میں کہیں بھی ہماری ادویات بذریعہ کوریئر سروس حاصل کرنے کے لئے ہمارے فون نمبر پر رابطہ کیجئے

03130070006

سادات دواخانہ رجسٹرڈ حکومت پاکستان