Sadaat DawaKhana®

Hakeem Syed Izhar-ul-Haq Tirmizi

Gas Aur Badhazmi

گیس اور بدہضمی

حد سے زیادہ مرغن، دیر ہضم اور قابض غذا کا استعمال، ناقص اجزاء سے تیار ہونے والے بازاری کھانے، ناقص اور ملاوٹ شدہ اشیاءخوردنی اور بے وقت کھانا کھانے سے ضعف معدہ کی شکایت ہو جاتی ہے، اس کے علاوہ شراب نوشی کی کثرت، نشہ، کاہلی اور آرام طلبی بھی اس بیماری کا سبب بنتی ہے

ضعف معدہ کی صورت میں نظام انہضام خراب ہو جاتا ہے اور کھانا کھانے کے بعد ہوا بھر جانے سے پیٹ پھول جاتا ہے، طبیعت میں بوجھل پن اور بے چینی کی کیفیت نمایاں ہوتی ہے، سینے میں جلن اور چبھن محسوس ہوتی ہے، مریض کی بھوک کم ہو جاتی ہے، پیٹ میں جب گیس بھر جائے تو یہ غلیظ بخارات دماغ کی طرف چڑھتے ہیں جس کی وجہ سسے دماغ بوجھل اور سردرد محسوس ہوتا ہے، کبھی قبض اور کبھی دست آتے ہیں، کھانا کھانے کے بعد پیٹ میں ہلکا درد رہتا ہے اور رفع حاجت ہوتی ہے، غذا پوری طرح ہضم نہ ہونے سے جزو بدن نہیں بنتی اور صحت دن بدن گرتی چلی جاتی ہے، معدہ کے امراض کی وجہ سے جوڑوں کے درد، بواسیر، السر اور سرطان جیسی بیماریوں بھی جنم لے سکتی ہیں

ہماری ادویات

معدہ کے امراض، بدہضمی، تیزابیت، معدہ کی کمزوری، السر، ورم، معدہ اور انتڑیوں کی گرمی و خشکی، قبض، گیس، بواسیر وغیرہ جیسے امراض کا علاج ہم خالص جڑی بوٹیوں کے مرکبات سے تیار کردہ مختلف ہربل ادویات سے کرتے ہیں، ہماری ادویات قدرتی ہونے کی وجہ سے مضر صحت اثرات سے پاک ہیں بلکہ نظام انہضام کو تقویت بخشتے ہوئے ہماری ادویات معدہ میں پہلے سے موجود سائیڈ افیکٹس کا خاتمہ کرتی ہیں

پاکستان میں کہیں بھی ہماری ادویات بذریعہ کوریئر سروس حاصل کرنے کے لئے ہمارے فون نمبر پر رابطہ کیجئے

03130070006

سادات دواخانہ رجسٹرڈ حکومت پاکستان