Sadaat DawaKhana®

Hakeem Syed Izhar-ul-Haq Tirmizi

Bawaseer

Piles بواسیر

بواسیر ایک ایسا مرض ہے جس میں مریض کے مقعد پر ورید کے پھول جانے سے چھالے پر جاتے ہیں اور اجابت کرتے وقت مریض کو سخت تکلیف ہوتی ہے اس تکلیف کی شدت بیماری کی نوعیت اور شدت پر منحصر ہے

علامات
مقعد کے ارد گرد خارش، درد اور جلن کے علاوہ اجابت کے دوران درد کے علاوہ شدید حالتوں میں بسا اوقات چھالوں سے خون بھی بہنے لگتا ہے اس حالت میں یہ بیماری خونی بواسیر کہلاتی ہے

وجوہات
مستقل قبض، اسہال، ہیپاٹائٹس، جگر کی بیماری، بازاری ناقص خوراک، زیادہ تلی ہوئی چیزوں کا استمعال، غیر متوازن خوراک، وقت بے وقت کھاتے رہنا، بغیر بھوک کے کھانا، کم مقدار میں پانی پینا، ذہنی تناؤ یا پریشانی، زیادہ دیر تک کرسی پر بیٹھنا، بڑھاپے کی وجہ سے یا دوران حمل جسمانی حرکت میں کمی، تازہ خون کی عدم پیداوار اور غیر فطرتی جنسی عمل کی زیادتی بواسیر کی عام وجوہات ہیں

غذائی پرہیز
انڈا، مرغی، مچھلی، گوشت، پالک، زیادہ تلی ہوئی اور زیادہ مرچ مصالے والی غذا سے مکمل پرہیز کریں، پانی، دودھ، دہی، سبزیوں اور پھلوں کا استعمال زیادہ کریں

Bawaseer / Piles / Hemorrhoids Treatment

ہماری ادویات

کسی بھی قسم کی بواسیر کا علاج ہم خالص جڑی بوٹیوں کے مرکبات سے تیار کردہ دو قسم کی ادویات سے کرتے ہیں، ہماری ادویات قدرتی ہونے کی وجہ سے مضر صحت اثرات سے پاک ہیں، ایک ماہ کا بواسیر کورس نہ صرف بواسیر کے اندرونی زخموں اور بیرونی مسوں کو ختم کرتا ہے بلکہ بواسیر کی درد اور جلن کا ازالہ کرتے ہوئے معدہ کے تمام امراض درد، السر، تیزابیت، گرمی وغیرہ کا بھی بہترین علاج ہے

پاکستان میں کہیں بھی ہماری ادویات بذریعہ کوریئر سروس حاصل کرنے کے لئے ہمارے فون نمبر پر رابطہ کیجئے

سادات دواخانہ رجسٹرڈ حکومت پاکستان

Advertisements