Back

زیتون کے پتوں اور تیل کے فائدے

قدیم مصری شہریوں کی جانب سے طبی مقاصد کے لیے استعمال کیے جانے والے زیتون کے پتوں کو کبھی طاقت کی علامت تصور کیا جاتا تھا، اس کا استعمال اب بھی متبادل طبی معالجوں کی جانب سے کیا جاتا ہے جن کا ماننا ہے کہ زیتون کا پھل، پتے اور تیل بہت سے حیرت انگیز فوائد کے حامل ہیں جن میں سے کچھ کا ذکر درج ذیل ہے

موسمی بیماریوں سے بچاؤ
زیتون کے پتوں کو کچلنے کے بعد ایک برتن میں پکا لیں اور اس سے اٹھنے والی بھاپ میں دن میں دو بار منہ ڈال کر کچھ منٹ تک سانس لیں، اس عمل سے سردی، گلے کی خرابی، سانس کی نالی میں رکاوٹ اور دمے جیسے امراض کی تکلیف میں کمی آتی ہے

آدھے سر کا درد
آدھے سر کے درد سے دوچار افراد زیتون کے گرم تیل کو اپنی پلکوں پر لگا کر مساج کریں، اس سے اعصاب کو آرام ملے گا اور درد سے نجات حاصل مل سکے گی

دل کی صحت
زیتون کا تیل دل کو صحت مند بناتا ہے، جو دل کی بیماریوں میں مبتلا ہوں انہیں زیتون کے تیل کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنا چاہیے، اس تیل کا استعمال بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کی سطح کو بہتر رکھتا ہے، ہر صبح تیل کے کچھ قطرے پینے سے شریانوں کی صفائی ہوتی ہے جبکہ دل کی جانب جانے والی شریان میں خون کی فراہمی میں بھی اضافہ ہوتا ہے

بالوں کے لئے
زیتون کا تیل لیموں کے رس کے ساتھ پیسٹ بنا کر بالوں پر لگایا جائے تو اس سے بالوں کے گرنے سے نجات حاصل ہوتی ہے ساتھ ساتھ خشکی سے بھی چھٹکارا ملتا ہے، لمبے بالوں کے لیے بھی زیتون کا تیل کافی مفید ہے

جلد کے لئے
زیتون کے تیل کے پتوں کے عرق سے نکالی جانے والی چکنائی آئلی اور کیل مہاسوں سے متاثرہ جلد کے لیے مثالی نمی فراہم کرتی ہے، جس کی وجہ اس کے اندر موجود ایسی خصوصیات ہیں جو جلد کی لچک کو بحال کرتے ہوئے جھریوں کی روک تھام کرتی ہیں

Advertisements