Back

مردانہ کمزوری کی وجوہات

مردانہ کمزوری کی متعدد وجوہات ہو سکتی ہیں جن میں سے کئی ایسی بھی ہیں کہ جنہیں آپ احتیاط کا دامن تھام کر اپنی زندگی سے دور رکھ سکتے ہیں، ان میں سے چند اہم وجوہات کا احوال درج ذیل ہے

فحش بینی
فحش فلموں میں دکھائے جانے والے غیر فطری اور غیر حقیقی مناظر نوجوانوں کے ذہن میں احساس کمتری اور کمزوری کا احساس پیدا کرتے ہیں جو انہیں غلط راستوں پر چلنے کی وجہ سے نامرد بنا سکتے ہیں

کثرت مباشرت اور مشت زنی
اگر جسم کے کسی حصّے سے اس کی صلاحیت سے زیادہ یا غلط طریقوں سے کام لیا جائے تو اس میں بگاڑ پیدا ہونا یقینی بات ہے، اس لئے موجودہ دور میں نوجوانوں میں مردانہ کمزوری کی ایک اہم وجہ کثرت مباشرت اور مشت زنی بھی ہے، اگر اس پر قابو نہ پایا جائے تو علاج انتہائی مشکل ہو جاتا ہے

ادویات کے سائیڈ افیکٹ
بعض ادویات کے سائیڈ افیکٹ میں نامردی بھی شامل ہے، ان میں بلڈپریشر، ذہنی دباﺅ اور ڈپریشن کی ادویات شامل ہیں

سگریٹ نوشی
ہر قسم کے نشے سے دل کی صحت متاثر ہوتی ہے اور اس میں سگریٹ نوشی بھی شامل ہے، جب دل اعضاء کو خون مناسب مقدار میں فراہم نہیں کر پاتا تو جسم میں مختلف بیماریوں کے ساتھ ساتھ جنسی کمزوری ہونا یقینی بات ہے

ذیابیطس
اس بیماری کی وجہ سے خون میں گلوکوز کی مقدار نارمل نہیں رہتی اور اعصاب بھی متاثر ہوتے ہیں جس کی وجہ سے تقریباً پچاس فیصد مریض جنسی کمزوری کا سامنا کرتے ہیں

موٹاپا
موٹے لوگ دیگر مسائل کے علاوہ کولیسٹرول کا شکار بھی ہو جاتے ہیں، جس کی وجہ سے خون کی روانی متاثر ہوتی ہے اور مردانہ کمزوری پیدا ہوتی ہے

بڑھتی عمر
عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ دل اور دماغ کی صحت متاثر ہوتی ہے جس کی وجہ سے اعضاء کو خون کی  سپلائی ماند پڑجاتی ہے جس سے جسمانی، اعصابی اور مردانہ کمزوری ہو جاتی ہے

ذہنی دباﺅ
ذہنی دباﺅ نامردی کی اہم وجوہات میں سے ایک ہے، اس سے بچنے کے لئے ورزش کریں، نیند پوری کریں اور لڑائی جھگڑے اور غصے سے بچیں

ڈپریشن
یہ بیماری ذہنی دباﺅ کی شدید ترین حالت ہے اس کا اثر بھی شدید ہوتا ہے، ڈپریشن کی بیماری کے علاوہ اس کے علاج میں استعمال ہونے والی ادویات بھی نامردی پیدا کرتی ہیں

Advertisements