Back

جسم کی چربی کم کرنے کا نسخہ

اگر آپ اپنے بڑھتے ہوئے وزن سے پریشان ہیں اور ورزش کا وقت نہیں تو آپ کے لئے ایک نہایت آسان نسخہ درج ذیل ہے جس کے استعمال سے کچھ دنوں میں ہے آپ اپنا وزن کم کر سکتے ہیں

اجزاء نسخہ
چار لیموں
تین بڑے چمچ شہد
دو چائے کے چمچ دارچینی
دو سینٹی میٹر ادرک
تازہ سہنجنا ١٢٥ گرام

ترکیب نسخہ
ادرک اور سہنجنا کو اچھی طرح پیس لیں اور اس میں لیموں کا رس شامل کر کے تین منٹ تک بلینڈ کریں، اب اس میں شہد اور دارچینی ملا کر دوبارہ پیسیں، اس مشروب کو کسی شیشے کے جار میں رکھیں، صبح خالی پیٹ ناشتے سے ایک گھنٹہ قبل اور رات سوتے وقت ایک ایک چمچ استعمال کریں، یہ عمل بیس دن تک جاری رکھیں آپ کو واضح فرق نظر آئے گا، کچھ دنوں کے وقفے کے بعد اس عمل کو دہرائیں

اس نسخہ کے تمام اجزاء نہ صرف وزن کم کرتے ہیں بلکہ ان سے نظر،دماغ اور یاداشت بھی تیز ہو گی، سہنجنا کا استعمال اس نسخے میں انتہائی ضروری ہے جس کی وجہ اس میں موجود وٹامن سی اور بی، پوٹاشیم، میگنیشیم اور فاسفورس ہے، ان اجزاء سے میٹابولزم تیز ہوتا ہے اور تھکاوٹ میں کمی آتی ہے

Advertisements