Back

گوبھی کے فائدے

گوبھی کو اکثر نظرانداز کردہ سبزی بھی کہا جاتا ہے لیکن قدرت کا یہ عظیم تحفہ معجزاتی خواص سے بھرپور ہے، گوبھی میں موجود فائٹو کیمیکلز، اینٹی آکسیڈنٹس، وٹامن، کیروٹونوئیڈز، فائبر اور دیگر فینولک مرکبات دماغی امراض ، کینسر، امراض قلب اور موٹاپے کو روکنے میں مددگار ہوتے ہیں

وٹامن اور معدنیات کا خزانہ
گوبھی میں وٹامن سی بھرا ہوتا ہے، اس کے علاوہ یہ وٹامن کے کا ایک خزانہ ہے جو چکنائیوں کو گھلانے میں مددگار ہوتا ہے، وٹامن کے ہڈیوں کو کمزور نہیں ہونے دیتا اور جسم میں جلن اور سوزش کو کم کرتا ہے

کینسر کے خلاف مؤثر
گوبھی سینے، جگر، آنت، پیٹ اور دیگر اقسام کے سرطان کو روکنے میں معاون ہے، گوبھی کینسر کی رسولیوں پر اثر انداز ہو کر ان کی نشوونما کو روکتی ہے اور کینسر کی وجہ بننے والے خطرناک کیمیکلز کے مضر اثرات کو کم کرتی ہے

جلن اور سوزش میں کمی
سوزش اور جلن تمام مہلک امراض کی جڑ ہے، گوبھی میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس اور دیگر اجزا جسم میں فری ریڈیکلز کو روکتے ہیں اور جلن کو کم کرتے ہیں، گوبھی میں موجود بی ٹا کیروٹین، کیفک ایسڈ، سینامک ایسڈ، ریوٹین اور دیگر ضروری ایسڈ ہر طرح کی سوزش کو کم کرتے ہیں

گوبھی اور امراض قلب
گوبھی فالج، دل کے دورے، دماغی امراض اور ذیابیطس کے خلاف بھی مؤثر ہے، اس میں موجود وٹامن اور اومیگا تھری فیٹی ایسڈز دل کی شریانوں اور خون کی رگوں کو ہر قسم کی کثافت سے دور رکھتے ہیں اور کولیسٹرول کو بھی بڑھنے نہیں دیتے، گوبھی کے بارے میں ایک اور حیرت انگیز انکشاف یہ ہوا ہے کہ یہ جسم کے قدرتی دفاعی نظام کو اس کی حد میں رکھتی ہے اور اسے بدن کو نقصان پہنچانے سے روکتی ہے

ہاضمے کو بہتر بنائے
گوبھی میں گلوکو ریفینن، گلوکوبراسین، اور دیگر اہم اجزا پائے جاتے ہیں جو جگر و معدے سے فاسد مواد نکال کر اس اہم عضو کو زہریلے اجزا سے پاک کرتے ہیں، اس کے بعد جگر غذائی اجزا کو بہتر انداز میں جذب کرنے لگتا ہے اور غذا بدن کا جزو بننے لگتی ہے

وزن میں کمی
اس میں موجود فائبر بھوک کو کم کرتی ہے اور جسم کو دبلا بناتی ہے، گوبھی کی زیادہ مقدار آپ کو سیر کر دیتی ہے اور مزید حراروں کی ضرورت نہیں پڑتی

گوبھی اور جسمانی ہارمون کا توازن
یہ جسمانی ہارمون کو متوازن رکھتی ہے، واضح رہے کہ ہارمون کا توازن خراب ہونے سے جسم میں ایسٹروجن کی مقدار بڑھ جاتی ہے اور اس کی زائد مقدار خون میں شامل ہو کر کئی پیچیدگیوں اور امراض کی وجہ بنتی ہے

گوبھی بچائے نابینا پن سے
گوبھی میں موجود سلفروفین آنکھوں کے نازک حصوں کی حفاظت کرتا ہے، اس طرح نابینا پن، موتیا اور عمر کے ساتھ ساتھ اندھے پن کو ختم کرتا ہے

Advertisements