Back

دانتوں کی حفاظت

دانتوں کو صاف اور صحت مند رکھنے کے لیے روزانہ دو مرتبہ دانت برش کرنے اور خلال کرنے کے مشورے عام دیئے جاتے ہیں لیکن کچھ سادہ احتیاطی تدابیر ایسی بھی ہیں جنہیں اختیار کر کے آپ اپنے دانتوں کو لمبے عرصے تک محفوظ رکھ سکتے ہیں

ناخن مت چبائیں
ماہرین کا کہنا ہے کہ ناخن نہ چبائیں کیونکہ اس سے آپ کے جبڑوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے اور دانتوں پر موجود انیمل کی حفاظتی تہہ بھی اکھڑ سکتی ہے

برش آرام سے کریں
زیادہ سختی اور شدت سے دانت برش نہ کریں کیونکہ اس سے دانتوں اور مسوڑھوں دونوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے، بہتر ہے کہ نرم ریشوں والے ٹوتھ برش سے دانت صاف کریں لیکن دانتوں اور مسوڑھوں پر زیادہ دباؤ نہ ڈالیں

دانت مت پیسیں
دانت پیسنے اور بالائی اور نچلے جبڑوں کو ایک دوسرے پر رگڑنے سے پرہیز کریں کیونکہ اس سے نہ صرف جبڑوں میں درد ہو سکتا ہے بلکہ دانت کمزور بھی ہو سکتے ہیں

برف سے پرہیز
برف چبانے یا چوسنے سے گریز کریں کیونکہ برف کی ٹھنڈک اور سختی دونوں مل کر آپ کے دانتوں کو انتہائی کمزور کر سکتے ہیں

میٹھی چیزوں سے دور رہیں
زیادہ میٹھی چیزیں، اسنیکس اور فاسٹ فوڈ سے بچیں کیونکہ ان میں دانتوں کو کمزور بنانے اور تباہ کرنے والے اجزاء کی وافر مقداریں موجود ہوتی ہیں

Advertisements