Back

امراض قلب کے لئے بہترین غذا

دنیا بھر میں امراض قلب سے اموات کی شرح بڑھتی جا رہی ہے لیکن غذائی کیفیات تبدیل کر کے اور ورزش کو معمول بنا کر دل کو صحتمند رکھا جا سکتا ہے، غذائی ماہرین نے درج ذیل غذاؤں کو دل کی صحت کے لئے مفید قرار دیا ہے

لہسن
لہسن میں موجود کئی وٹامن اور اینٹی آکسیڈنٹس دل کے لیے مفید ہوتے ہیں، لہسن میں ایلیسن نہ صرف دل کو مضبوط رکھتا ہے بلکہ کولیسٹرول اور ہائی بلڈ پریشر کو بھی قابو کرنے میں مدد دیتا ہے

ٹماٹر
ٹماٹر میں ایک طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ لائسوپین پایا جاتا ہے جو امراض قلب، بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کو روکتا ہے، اس کے علاوہ خلیات کو خراب اور ٹوٹنے سے بچاتا ہے، ٹماٹر میں موجود لائسوپین کو جسم میں بہتر طور پر جذب کرنے کے لیے ضروری ہے کہ اسے زیتون کے تیل میں تھوڑا نرم کر کے استعمال کیا جائے

تیل والی مچھلیاں
سامن، سارڈائن اور ماکرل مچھلیوں میں قدرتی طور پر تیل موجود ہوتا ہے جس میں اومیگا تھری وٹامن ڈی اور دیگر پروٹین کی بڑی تعداد موجود ہوتی ہے، تیل والی مچھلیاں نہ صرف امراض قلب کی وجہ بننے والے ٹرائی گلیسرائیڈ کو روکتے ہیں بلکہ اومیگا تھری خون کے تھکے بننے کے عمل کو روکتا ہے

دارچینی
دارچینی خون میں شکر کی مقدار کو بلند نہیں ہونے دیتی، یہ کولیسٹرول کو روکتی ہے اور بلڈ پریشر کا سد باب کرنے کے علاوہ کینسر اور الزائیمر سے بھی بچاتی ہے

سبز چائے
سبز چائے کے لاتعداد فوائد ہیں، یہ رگوں اور شریانوں کی دیواروں کے استر پر موجود خلیات کو بہترین حالت میں رکھتی ہے، جاپان میں یہ چائے بہت پی جاتی ہے

گریپ فروٹ
گریپ فروٹ کا رس فائبر، وٹامن سی ، کولائن اور لائسوپین سے بھرپور ہوتا ہے، یہ خون میں مضر صحت چکنائیوں کی مقدار کو قابو میں رکھتا ہے جن میں دل کی رگوں کو سخت کرنے والے ٹرائی گلیسرائیڈز شامل ہیں، اس کے علاوہ گریپ فروٹ میں پیکٹن نامی فائبر ہوتا ہے جو دل کو شریانوں کو صحتمند رکھتا ہے، سرخ گریپ فروٹ میں لائسوپین کی بڑی مقدار ہوتی ہے جو مضر کولیسٹرول کو قابو کرتی ہے

گہری رنگت والی چاکلیٹ
گہری رنگت والی چاکلیٹ میں فینیتھائلامائن پایا جاتا ہے جو ایک اہم مرکب ہے، یہ تھکاوٹ اور بے چینی کو کم کر کے توانائی بحال رکھتی ہے، اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس اور فلیوونولز دل اور دوران خون کو درست رکھتے ہیں

Advertisements