Back

ادرک کے چھ حیرت انگیز فائدے

چینی اور ہندی تہذیب میں ادرک کو جادوئی سبزی کا درجہ حاصل ہے جو نہ صرف چکر اور متلی کو روکتی ہے بلکہ کئی طرح کے درد اور دیگر علامات کو بھی دور کرتی ہے، ماہرین صحت خوراک میں روزانہ دو گرام ادرک شامل کرنے کا مشورہ دیتے ہیں

جسمانی دفاعی نظام کی مضبوطی
ادرک میں سردی اور زکام سے بچانے والا ایک اہم مرکب پایا جاتا ہے جو اس مرض کو پھیلانے والے رائنو وائرس کو حملے سے روکتا ہے، ادرک سینے میں جکڑن اور فلو کو روکتی ہے، ادرک قدرتی طور پر اینٹی آکسیڈنٹس سے لبریز ہوتی ہے جو بخار اور درد کو کم کرتی ہے، بخار میں ادرک کی چائے بہت فائدہ مند ہے

جوڑوں کے درد کا علاج
غذائی ماہرین کے مطابق ادرک میں گٹھیا اور جوڑوں کا درد کم کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے، ادرک میں موجود جنجرول نامی مرکب سوزش اور درد دور کرتا ہے

پٹھوں کے اینٹھن میں کمی
جو لوگ جم میں جا کر وزن اٹھاتے ہیں یا سخت ورزش کے بعد پٹھوں میں کھنچاؤ سے پریشان ہیں وہ ادرک سے اس کا علاج ضرور کریں، ایک چمچہ ادرک روزانہ کھانے سے ورزش کرنے والے پٹھوں کی تکلیف میں پچیس فیصد کمی واقع ہوتی ہے، تیز دوڑنے والے کھلاڑی یا جسمانی مشقت کرنے والے لوگ بھی ادرک سے اپنی تکلیف دور کر سکتے ہیں

ادرک معدے کی گرانی کا علاج
ادرک نظام ہاضمہ کے لیے ایک بہترین نسخہ ہے، یہ پیٹ سے گیس خارج کرتی ہے اور معدے کے بھاری پن کو دور کرتی ہے، ہمارے معدے اور آنتوں سے خارج ہونے والے ہاضماتی رس کو بہتر بنا کر ہاضمے کو تیز کرتی ہے، اس میں موجود ایک اینزائیم زنجابین اہم پروٹین کو توڑ کر اسے ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے

ماہانہ ایام کے درد دور کرے
خواتین کو ہر مہینے تکلیف دہ ایام کا سامنا ہوتا ہے جو ان کے مزاج اور جسمانی کیفیت کو متاثر کرتا ہے، ادرک میں پائے جانے والے بعض اہم اجزا اس تکلیف کو کم کرتے ہیں

یادداشت کو بہتر بنائے
ادرک الزائیمر جیسے دماغی مرض کو کم کرتی ہے، یہ دماغی خلیات کو ٹوٹ پھوٹ سے بھی بچاتی ہے، اس کے علاوہ دماغی اور نفسیاتی امراض کو بھی بڑھنے سے روکتی ہے، اس لیے ادرک کو شروع سے ہی خوراک کا حصہ بنانا چاہیے

Advertisements