Back

دودھ سے جلد کی بیماریوں کا علاج

اگر دودھ پینا جسم کے لیے بہتر ہے تو اس کا براہ راست استعمال آپ کے حسن کے لیے بھی انتہائی اہم ہے، جلد اور چہرے کے ماہرین کے مطابق دودھ جلد کے لیے بہت مفید ہے لیکن اس کا باقاعدہ استعمال مزید فوائد بھی فراہم کرتا ہے جن میں سے چند درج ذیل ہیں

دودھ بطور اسکن کلینزر
دودھ چہرے کی جلد کو صاف کرنے کے لیے انتہائی مؤثر ہے، یہ چہرے سے گرد وغبار صاف کرتا ہے اور جلد کے مردہ خلیات کو ہٹا کر بند مسام کھولتا ہے، دودھ سیاہ بدنما کیلوں کو بننے روکتا ہے اور خشک جلد کو تروتازہ بناتا ہے، روئی کے پھوئے یعنی کاٹن بال کو دودھ میں ڈبوئیے اور پانچ منٹ تک چہرے کے ہر حصے پر دائروں کی صورت میں گھمائیے، کچھ دیر بعد نیم گرم پانی سے چہرے کو دھو لیجئے

دودھ سے خشک جلد کا علاج
خشک جلد کے لیے دودھ ایک بہترین موئسچرائزر ہے جس کا استعمال جلد کو نمی اور غذائیت دے کر آپ کی جلد کو سارا دن شگفتہ رکھتا ہے، روئی کے پھوئے کو دودھ میں ڈبو کر پورے چہرے پر لگائیں، دودھ کو بیس منٹ تک چہرے پر رہنے دیجئے اور پھر ٹھنڈے پانی سے دھو لیجئے، بہترین نتائج کے لیے دودھ میں کچلا ہوا کیلا ملا کر چہرے پر لگائیں اور نصف گھنٹے تک لگا رہنے دیجئے

دھوپ سے جلی ہوئی جلد یعنی سن برن کا علاج
دودھ میں موجود پروٹین جلد پر اس کی ایک باریک پرت لگا دیتے ہیں جو آپ کی جلد کو جھلسنے اور خراب ہونے سے بچاتی ہے، اسی طرح بعض لوگوں کی جلد پر دھوپ سے جلن ہوتی ہے اور دودھ اسے بھی دور کرتا ہے، فل کریم ملک لے کر اسے جلد پر آزمائیے، اس میں موجود صحت بخش چکنائیاں دھوپ سے جھلسنے والی جلد کی مرمت کرتی ہیں

Advertisements