Back

برف سے علاج

چین میں گزشتہ دو ہزار سال سے مختلف بیماریوں کے علاج کے لیے فینگ فو پوائنٹ پر برف کا استعمال کیا جا رہا ہے جس سے اب تک دنیا بھر کے ان گنت لوگ مستفید ہو چکے ہیں، علاج کا یہ طریقہ بہت آسان ہے جس میں گردن کے پچھلے حصے پر برف کا ایک ٹکڑا چند منٹوں کے لیے رکھا جاتا ہے جب کہ یہ عمل پورے دن میں ایک سے دو مرتبہ دوہرایا جاتا ہے، وہ جگہ جہاں ریڑھ کی ہڈی کا سب سے اوپر والا مہرہ اور کھوپڑی کا نچلا حصہ آپس میں ملتے ہیں اسے فینگ فو پوائنٹ کہتے ہیں اور برف کا ٹکڑا اسی حصے پر رکھنا پڑتا ہے

اس طریقے پر عمل کرنے کے لیے بیٹھ کر گردن جھکالیں یا پھر سینے کے بل لیٹ جائیں، ہاتھ میں رومال یا کوئی موٹا کپڑا لے کر اس سے برف کا ٹکڑا پکڑ لیں تاکہ اسے دیر تک فینگ فو پوائنٹ پر رکھ سکیں، پہلے کچھ سیکنڈ تک برف کی ٹھنڈک سے تکلیف کا احساس ہو گا لیکن اس کے بعد حیرت انگیز طور پر آپ کو گرمی کی لہریں اپنی گردن کے پچھلے حصے میں اترتی ہوئی محسوس ہونے لگیں گی، تقریبا بیس منٹ تک برف کا ٹکڑا اسی جگہ پر تھام کر رکھیں جسے زیادہ دبانے یا ہٹانے کی ضرورت نہیں، البتہ اتنا ضرور دھیان رہے کہ برف آپ کی گردن کے پچھلے بالائی حصے فینگ فو پوائنٹ سے مسلسل مس ہوتی رہے، اگر شروع میں پریشانی کا سامنا ہو تو برف کو کسی کپڑے میں بھی لپیٹا جاسکتا ہے تاکہ آپ اسے زیادہ دیر تک فینگ فو پوائنٹ پر برداشت کرسکیں، فینگ فو پوائنٹ پر روزانہ دن میں ایک سے دو مرتبہ برف رکھنے سے کئی فائدے ہوتے ہیں جن میں سر کے درد سے چھٹکارا، نزلہ زکام کی علامات کا خاتمہ، نظام ہاضمہ میں بہتری، اچھی نیند اور متلی کی کیفیات کا خاتمہ شامل ہیں، ان کے علاوہ فینگ فو پوائنٹ پر برف رکھنے سے سر چکرانے کا احساس ختم ہو جاتا ہے، یرقان کی ظاہری علامات میں کمی آتی ہے، دل اور دوران خون کا نظام بہتر ہوتا ہے، دمے کی علامات کم ہوتی ہیں اور تھائیرائیڈ گلینڈز سے متعلق صحت کے درجنوں مسائل بھی قابو میں رہتے ہیں

Advertisements