Back

دماغی صحت کے لئے بہترین غذا

سیب
سیب میں قدرتی شکر اور فائبر کی بہت زیادہ مقدار پائی جاتی ہے، جسم میں جا کر سیب دھیرے دھیرے ہضم ہوتا ہے اور گلوکوز خارج کرتا رہتا ہے جو دماغ کو توانا رکھتا ہے، تحقیق سے ثابت ہے کہ سیب میں ایک اہم شے کیورسٹن موجود ہوتی ہے جو اعصابی خلیات کی سوزش کو دور کرتے ہیں اور سیب کا باقاعدہ استعمال نیوروٹرانسمیٹر کو طاقتور بنا کر الزائیمر اور دیگر امراض کو دور کرتا ہے

مگرناشپتی / ایواکیڈو
ایواکیڈو یا مگرناشپتی اب پاکستان کے بڑے اسٹورز پر دستیاب ہے لیکن یہ پھل دوسرے ممالک سے درآمد کیا جاتا ہے، اس میں موجود کئی اہم اجزاء دماغی کیفیت، صلاحیت اور افعال کو بڑھاتے ہیں، اس کے خاص لحمیات یعنی فیٹس دماغی اعصاب اور ان کے سگنلز کو بہتر بنا کر دماغ کو چاق و چوبند رکھتے ہیں

گہرے سبز پتوں والی سبزیاں
پالک اور گہری رنگت والے پتوں کی سبزیاں دماغ کو برق رفتاری عطا کرتی ہیں، ان میں فولک ایسڈ اور وٹامن بی کی وافر مقدار ہوتی ہے جنہیں فولیٹ بھی کہا جاتا ہے، اگر جسم میں ان اجزاء کی کمی ہو جائے تو اس سے ڈپریشن کا مرض لاحق ہو سکتا ہے کیونکہ اس سے دماغ کے اندر کیمیائی توازن متاثر ہو جاتا ہے

ناشتہ
جی ہاں صبح کا ناشتہ آپ کے ذہن کو تازہ و بہتر رکھنے کی سب سے پہلی کلید ہے، خواہ دلیہ کھائیں، انڈہ یا دہی، ناشتے میں ان کا استعمال مختصر مدت کی یادداشت کو بہتر بناتا ہے، جو لوگ صبح کے ناشتے میں یہ چیزیں استعمال کرتے ہیں وہ امتحانات میں اچھی کارکردگی دکھا پاتے ہیں

Advertisements