Back

وزن میں کمی کا آسان طریقہ

اگر آپ بھی زیادہ وزن اور موٹاپے میں مبتلا ہیں تو گھر میں یہ سادہ مشروب تیار کر کے صرف چار دن استعمال کریں اور آپ کا وزن چار کلوگرام اور کمر سولہ سینٹی میٹر تک کم ہوجائیں گے، یہ مشروب صدیوں سے موٹاپا اور وزن گھٹانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے اور کئی نسلوں کے لاکھوں لوگوں کا آزمودہ بھی ہے، البتہ مطلوبہ نتائج کے لیے آپ کو اس مشروب کے ساتھ ساتھ روزانہ ہلکی پھلکی ورزش اور متوازن غذا کو بھی اپنے معمول کا حصہ بنانا ہو گا

مشروب کے اجزاء
آٹھ گلاس یعنی دو لیٹر پانی، درمیانی جسامت کا ایک عدد کھیرا چھلکا اتار کر ٹکڑے کیا ہوا، درمیانی جسامت کا ایک عدد لیموں چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹا ہوا، پسی ہوئی ادرک ایک چائے کا چمچہ، تازہ پودینے کی بارہ پتیاں، خشک پودینے کا سفوف ایک چائے کا چمچہ

تیاری اور ترکیب استعمال
مشروب بنانے کے لیے ان تمام اجزاء کو بلینڈر میں ڈال کر اچھی طرح سے چلا لیں تاکہ پانی میں شامل ان تمام چیزوں کا یک جان آمیزہ بن جائے، اسے محفوظ کرنے کے لیے ریفریجریٹر میں رکھ دیں اور روزانہ چار سے پانچ گلاس پیئیں، البتہ پینے سے پہلے اس مشروب کی بوتل اچھی طرح سے ہلا لیں، عجیب ذائقے کی وجہ سے شروع میں یہ مشروب پینا کچھ مشکل محسوس ہو گا، ابتداء میں صبح ناشتے سے کچھ دیر پہلے اس کا ایک گلاس پیجئے اور ناشتے کے دو گھنٹے بعد دوسرا گلاس نوش کریں، اس کے بعد دن میں جس وقت بھی سہولت ہو، ایک سے دو گھنٹے کا وقفہ رکھتے ہوئے مزید دو یا تین گلاس پی لیں، آپ کو دوسرے دن ہی سے اپنے وزن اور کمر میں کمی محسوس ہونے لگے گی

اس معمول پر روزانہ ورزش اور زود ہضم کھانوں کے ساتھ چار دن تک سختی سے عمل کرتے رہیں لیکن چار دن پورے ہونے کے بعد یہ مشروب پینا روک دیں، یہ بات اس لیے بھی بطور خاص بتائی جا رہی ہے کیونکہ غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس مشروب کا سب سے زیادہ فائدہ ان لوگوں میں دیکھا گیا ہے جنہوں نے اس مشروب کے ساتھ متوازن غذاؤں کا استعمال جاری رکھا اور دن میں کچھ نہ کچھ ورزش بھی کرتے رہے، ایک مرتبہ چار روزہ استعمال پورا کرنے کے بعد ایک ہفتے کا وقفہ دے کر یہ مشروب ایک بار پھر اسی طرح استعمال کیا جا سکتا ہے لیکن محتاط رہیں کہ اسے مسلسل، بغیر وقفے کے، چار دنوں سے زیادہ تک پیتے رہنے کے منفی نتائج نکل سکتے ہیں اور آپ بیمار بھی پڑ سکتے ہیں

Advertisements