Back

ٹماٹر کے خواص اور فائدے

ٹماٹر دنیا بھر میں مشہور اور بکثرت پیدا ہونے والی سبزی ہے، جیسے پھلوں کا بادشاہ آم ہے ویسے ہی سبزیوں کا بادشاہ ٹماٹر ہے، دنیا بھر میں آلو کے بعد سب سے زیادہ ٹماٹر کاشت ہوتا ہے، ٹماٹر میں سٹرک اور فاسفورک ایسڈ جیسے ترش اجزاء پائے جاتے  ہیں جو جراثیم کش اور پیشاپ آور ہیں اور خواتین میں کئی خطرناک امراض کا علاج ہیں

ٹماٹر میں رطوبت اور ریشوں کے علاوہ، معدنی اجزاء، چکنائی، کاربوہائیڈریٹس، کیلشیئم، پروٹین، فاسفورس، آئرن ، وٹامن بی اور سی جیسے اجزاء پائے جاتے ہیں

ٹماٹر بہت جلد ہضم ہونے والی غذا ہے، بدہضمی کے مریضوں کو روزانہ ٹماٹر کا رس پینا چاہیے، ٹماٹر صحت بخش غذاؤں میں خاص مقام رکھتا ہے، ٹماٹر بیماری پیدا کرنے والے جراثیم سے حفاظت کرتا اور جسمانی کمزوری اور سستی کو دور کرتے ہوئے نظام انہضام کو بہتر کرتا ہے، ٹماٹر پھیپھڑوں کے امراض اور مثانے کی پتھری کا بہترین علاج ہے، ٹماٹر میں موجود تیزابی خاصیت خون کو صاف کرتی ہے، کمزور افراد کو اچھی صحت اور تندرستی کے لئے ٹماٹر کا باقاعدہ استعمال کرنا چاہیے

جلدی امراض کے علاج میں ٹماٹر کا رس بہت اہمیت رکھتا ہے، روزانہ صبح ایک ٹماٹر کھاتے رہنے سے مثانے میں پتھری نہیں بنتی اور اعضائے پیشاب کے امراض سے چھٹکارہ ملتا ہے، ٹماٹر کھانے سے جسم میں سرخ خون وافر مقدار میں پیدا ہوتا ہے اور قوت مدافعت بڑھتی ہے، دماغی مشقت کرنے والوں کے لئے ٹماٹر ایک مناسب غذا ہے، ذیابطس کے مریض کے پیشاپ میں شوگر کنٹرول کرنے کے لئے ٹماٹر بہت موثر غذا ہے

Advertisements