Back

قرآن کریم شفاء ہے

الله عزوجل نے قرآن کریم کو ہدایت کے ساتھ ساتھ شفاء حاصل کرنے کا ذریعہ بھی بنایا ہے، قرآن کریم کے نزول کا اصل مقصد روح و قلب کی بیماریاں دور کرنا ہے لیکن ضمنی طور پر قرآن کریم جسمانی امراض کا بھی بہترین علاج ہے

اے لوگو بیشک تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے نصیحت اور ان (بیماریوں) کی شفاء آ گئی ہے جو سینوں میں (پوشیدہ) ہیں اور ہدایت اور اہل ایمان کے لئے رحمت

سورة يونس آیت ٥٧

وہ (قرآن) ایمان والوں کے لئے ہدایت (بھی) ہے اور شفاء (بھی) ہے

سورة فصلت آیت ٤٤

احادیث مبارکہ

بہترین دوا قرآن کریم ہے

ابن ماجہ حدیث ٣٥٠١

قرآن کریم اور شہد کے ذریعے شفاء حاصل کرنے کو اپنے اوپر لازم کر لو

ابن ماجہ حدیث ٣٤٥٢

قرآن سینوں کی بیماریوں کے لئے شفاء ہے

ابن مردویہ بحوالہ حفاظ القرآن ٨٣٥

سورة الفاتحة موت کے سوا ہر بیماری سے شفاء ہے

القران الشافی بحوالہ حفاظ القرآن ٨٣٥

Advertisements