Back

لہسن کے خواص اور فائدے

لہسن مصالوں میں شمار کی جانے والی فصل ہے، اس کا پودا کھڑا اور دو سال تک رہنے والا ہوتا ہے، لہسن کا آبائی وطن وسط ایشیا کا علاقہ ہے، لیکن چین کے لوگ اسے تین ہزار سال قبل مسیح سے استعمال کرتے چلے آ رہے ہیں، آج کے ترقی یافتہ دور میں بھی چین کے علاوہ مختلف ممالک کے لوگوں کی روزمرہ غذا کا اہم جزو ہے، پاکستان، بھارت، فلپائن، چین، کینیا، برازیل اور میکسیکو میں لہسن کی کاشت کی جاتی ہے

لہسن میں پروٹین، ریشے، چکنائی، معدنیات، کیلشیم، فاسفورس، آئرن، وٹامن، بی اور سی جیسے اجزاء شامل ہوتے ہیں

لہسن معدہ کی رطوبتوں کو خشک کرتا ہے اور خوراک کو جلد ہضم ہونے میں مدد دیتا ہے، لہسن میں قدرت نے ہائی بلڈ پریشر کو دور کرنے اور آکسیجن جذب کرنے کی صلاحیت رکھی ہے، لہسن جسم میں موجود ایسی چربی اور نشاستہ والے اور دیر سے ہضم ہونے والے اجزاء کو جلد ہضم کرتا ہے جو موٹاپے کا سبب بنتے ہیں، لہسن کے استعمال سے خون کی شریانوں اور وریدوں کی سختی دور ہوتی ہے، لہسن مرغن غذاؤں سے پیدا ہونے والے زہریلے اثرات کا خاتمہ کرتا ہے

لہسن انتڑیوں کے درد، رعشہ اور ریاح کا زبردست علاج ہے، شمالی افریقہ میں لوگ چھوٹے بڑے جوڑوں کے درد اور نزلہ و کھانسی کی عام بیماری کے علاج کے لئے آٹے میں لہسن ملا کر روٹی پکاتے ہیں، اگر لہسن کو گرم کر کے دانتوں کے درمیان رکھ کر دبایا جائے تو دانت کے درد سے چھٹکارہ ہوتا ہے، لہسن کے جوس کا استعمال کالی کھانسی کے علاج کے لئے بیحد مفید ہے، لہسن خود بھی جزو بدن بنتا ہے اور خون کو تقویت پہنچتا ہے، لہسن جراثیم کش ہے اور جگر، معدہ، جلد اور پھیپھڑوں میں نقصان دہ بیکٹریا کی افزائش کو روکتا ہے

Advertisements