Back

انڈے کے خواص اور فائدے

انڈا ایک مقبول اور توانائی بخش غذا ہے، اس میں جسم کی نشونما کے لئے کئی ضروری اجزاء پائے جاتے ہیں جن میں سوڈیم، لحمیات، حیاتین، چکنائی، نشاستہ، کیلشیم اور فاسفورس وغیرہ شامل ہیں

انڈا خون پیدا کرنے اور جسم کی پرورش میں مدد دیتا ہے، خون کی کمی دور کرتا ہے، اعصابی اور جنسی کمزوری ختم کرتا اور قوت باه کو بڑھاتا ہے، دل و دماغ کی کمزوری کا بہترین علاج ہے، انڈے کا باقاعدہ استعمال منی اور شہوت کو بڑھاتا اور بڑھاپے تک مردانہ کمزوری نہیں ہونے دیتا، بدن کو موٹا کرتا ہے اور دودھ سے زیادہ طاقت بخش غذا ہے

انڈے کے استعمال کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ انڈے کو پانی میں اتنی دیر ابالا جائے کہ اس کی سفیدی پک جائے اور زردی پکنے کے قریب پہنچ جائے لیکن پوری طرح نہ پکے اور اس پر ذرا سا نمک اور کالی مرچ چھڑک کر کھایا جائے، زیادہ جسمانی و جنسی کمزوری کے لئے انڈے کو دودھ میں ملا کر اور شہد سے میٹھا کر کے پینا مفید ہے، لیکن اگر معدہ، جگر اور مثانہ وغیرہ میں گرمی ہو تو انڈے کا استعمال کم کریں، انڈوں کا حد سے زیادہ استعمال کولیسٹرول لیول بڑھا کر امراض قلب پیدا کرتا ہے

Advertisements